انتظامیہ رعایتی نرخوں پرچینی کی فروخت یقینی بنائے،عاطف خان


پشاور(صباح نیوز)وزیرِ خوراک خیبر پختو نخواا عاطف خان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ رعایتی نرخوں پر چینی کی فروخت یقینی بنائے۔ یہ بات وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا عاطف خان نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ خیبر پختون خوا بھر میں ضلعی انتظامیہ چینی کے ذخیرہ اندوزوں پر کھڑی نظر رکھے۔وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی کے معاملے میں خورد برد میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔