اقامت دین کی جدوجہد ناگزیر ہے۔رخشندہ منیب

کراچی (صباح نیوز)اقامت دین کی جدوجہد ناگزیر ہے، اس جدوجہد کی بنیاد تعلق بااللہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے ضلع شرقی کے اجتماع امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کیا-انہوں نے مزید کہا کہ جہاں انسان اپنے محدود علم اور جدید ٹیکنالوجی کے باوجود زندگی کے مراحل میں بے بس ہوتا ہے وہاں اللہ کی قدرت کام آتی ہے جس ذات کے پاس لا محدود علم ہے۔انہوں نے کہا کہ  زندگی میں کیے جانے والے سارے کام اللہ کی رضا کی خاطر ہونے چاہییے اور  اللہ پر بھروسہ کر کے فیصلہ کرنے  والوں کو اللہ کبھی ضائع نیہں کرتے ہیں۔ آپس کے تعلق کے لیے بھی ضروری ہے کہ تعلق باللہ مضبوط ہو۔ اور دوستی دشمنی کی بنیاد بھی اللہ ہی ہو۔

ناظمہ صوبہ نے کہا کہ کسی بھی کام کی انجام دہی کے لیے یکسوی ضروری ہے۔ یکسوی کے بغیر ایثار اور قربانی کا عمل ناممکن ہے ۔ یکسوی ہی کے نتیجے میں اقامت دین کا کام اپنا گہرا اثر چھوڑتا اور  افراد کے دلوں تک کو چھو لیتا ہے۔ اقامت دین انبیا کا مشن ہے۔ اور ہمیں بھی اس کام کو انجام دینے کے لیے ان کے اسوہ سے ہی رہنمای لینی ہیاخلاص کے نتیجے میں سمع و اطاعت کا نظام قام ہوتا ہے۔ رخشندہ منیب نے کہا کہ ہماری دعوت کا مخاطب ہر فرد باالخصوص  نوجوان نسل ہے۔ اپنی استطاعت اور اپنے مزاج کو پرکھیں  اور اس کے مطابق اپنی صلاحیت دین کی راہ میں خرچ کریں کیو نکہ اقامت دین کا کام فرض عین ہے جس کو ہر حال میں  انجام دینا ہے