نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت میں مودی سرکار کی ناقص کارکردگی کے باعث کورونا سے ہونے ولی ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے والے سب سے بڑے 3 ممالک میں بھارت کا شمار بھی ہوتا ہے۔مودی کی سرکار کی غیر سنجیدگی اور ناقص کارکردگی کے باعث بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہوگئی ۔
یہ سرکاری اعداد و شمار ہیں البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کی حقیقی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔حال ہی میں بھارت میں کیے گئے ایک آزاد سروے میں گزشتہ برس کے وسط تک ہی کورونا سے ہلاکتوں تعداد 3 ملین تک پہنچ چکی تھی تاہم مودی سرکار نے اس رپورٹ کو مسترد کردیا تھا۔
یہ رپورٹ اس وقت مرتب کی گئی تھی جب بھارت میں ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ نہیں بچی تھی اور آکسیجن کی شدت قلت پیدا ہوگئی تھی جس کے باعث فٹ پاتھ پر ہی مریضوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔
بھارت میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون بھی تیزی سے پھیل رہی اور صرف 48 گھنٹوں میں 1 لاکھ 72 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ مجموعی طور پر کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرگئی ۔