اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر نام نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، شوکت یوسفزئی کا نام نگران حکومت کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو سعودی عرب اور برطانیہ جانے سے روکا گیا تھا ، جس کے بعد انہوں نے پشاور ہائیکورٹ میں اس اقدام کو چیلینج کیا تھا۔بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا ۔