کراچی میں گورنر ہاؤس پر دھرنا منعم ظفر کل پریس کانفرنس کریں گے

کراچی(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے اعلان کے مطابق بدھ31جولائی کو کراچی میں گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، دھرنے کی تیاریوں و انتظامات اور اس کو بھرپور کامیاب بنانے کے حوالے سے پیر کو ادارہ نورحق میں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت امرا اضلاع کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے اور اقدامات کیے گئے۔منعم ظفر خان منگل 30جولائی کو صبح 10:30بجے ادارہ نورحق میں گورنر ہاس پر احتجاجی دھرنے کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔