اسلام اباد دھرنے میں شرکت کے لیے سندھ سے قافلے روانہ

کراچی(25 جولائی)مہنگی بجلی اور بجٹ میں ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت جمعہ کو ڈی چوک اسلام آباد پر ہونے والے دھرنے میں شرکت کے لیے کراچی تا کشمور سندھ بھر سے قافلے روانہ ہوگئے ہیں۔ صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق اس سلسلے میں کراچی حیدرآباد سکھر ٹھٹہ جیکب آباد ، ٹنڈوجام بدین سانگھڑ کشمور کندھکوٹ شکارپور دادو لاڑکانہ مٹیاری سمیت سندھ بھر سے ٹرین کوچز پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعہ قافلے روانہ ہوچکے ہیں۔

جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے کندھکوٹ سے دھرنے کے قافلے کو روانگے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ فارم 47 کی پیداوار حکمرانوں نے حالیہ بجٹ میں بجلی مہنگی اور ظالمانہ ٹیکسز کے ذریعے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اس لیے اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد کا دھرنا عوام کے دلوں کی آواز بن چکا ہے۔ یہ صرف جماعت اسلامی ہی ہے جو ملک میں اسلامی نظام کے ساتھ ساتھ ظلم کے خلاف اور عوامی حقوق ومسائل کے حل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔