پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا ہم سے مشورہ نہیں ہوا ،مراد علی شاہ


کراچی(صباح نیوز)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا ہم سے مشورہ نہیں کیا گیا۔

خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی ذمہ دار وہ خود ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی سیاسی پارٹی بن کر چلے تو ہم پابندی لگانے کے حق میں نہیں، پی ٹی آئی کا جو کردار رہا ہے، افسوس سیاسی نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ حکومت کا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت عدالت جائے گی، دیکھتے ہیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے۔