پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا،شازیہ مری


کراچی ( صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ پی پی کو اس فیصلہ پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے اس فیصلے کے حوالے سے اپنی پارٹی کے اندر مشاورت کریں گے۔

شازیہ مری نے واضح کیا کہ اگر پی ٹی آئی خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو اسے اپنا رویہ بھی سیاسی بنانا ہوگا۔