جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کی گولڈن جوبلی پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب

اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر حلقہ  پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آ باد میں جما عت اسلامی آ زاد جموں و کشمیر کی گولڈن جوبلی اور یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے  کہا کہ ،جماعت اسلامی اقامت دین بندگی رب  اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے قیام اور کشمیر کی ازادی کے لیے اول روز سے جدوجہد میں مصروف ہے جماعت اسلامی کا تحریک ازادی کشمیر میں کلیدی کردار ہے کارکنان جماعت اسلامی نے اپنے لہو سے تحریک ازادی کشمیر کی ابیاری کی ہے

قائدین جماعت سے لے کر کارکنان جماعت تک بڑی تعداد میں لوگوں نے اس جدوجہد میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ہم شہدائے کشمیر کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ شہدا کشمیر کے مشن کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

تقریب کی صدارت جماعت اسلامی ازاد کشمیر کے نائب امیر و امیر حلقہ پاکستان راجہ فاضل تبسم نے کی جبکہ سابق امیر جماعت اسلامی ازاد کشمیر سردار اعجاز افضل  خان مہمان خصوصی تھے  تقریب سے سابق امیر جماعت اسلامی کشمیر سردار اعجاز افضل  خان نائب امیر جماعت اسلامی ازاد کشمیر نور الباری نائب امیر جماعت اسلامی ازادکشمیر و امیر حلقہ پاکستان راجہ فاضل تبسم  کمانڈر عبدالعزیز۔

سعید جوش ایڈووکیٹ   عطا الرحمن چوہان واجد اقبال عباسی جاوید الرحمن ترابی  صالح طاہر ثنا اللہ ڈار،  عمیر میر  اور سنیرصحافی  راجہ بشیر عثمانی نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں  جماعت اسلامی کے رہنماں اور کارکنان کی  بڑی تعداد نے شرکت کی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامیہ ازاد کشمیر کے سابق امیر سرداراعجاز افضل خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اول روز سے اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے قیام اور تحریک ازادی کشمیر کی کامیابی کے لیے مصروف کار ہے جماعت اسلامی کا تحریک ازادی کشمیر اور ازاد خطے میں نظام کی تبدیلی اور موجودہ فرسودہ اور استحصالی نظام کے خاتمے کے لیے گراں قدر کردار ہے جماعت اسلامی نے ہر دور میں حق کا علم بلند رکھا ہے مشرف فارمولے کو جرات سے مسترد کیا اور تقسیم کشمیر کی سازش ناکام بنائی جماعت اسلامی اج بھی رب کی دھرتی پر رب کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح قائد حریت سید علی گیلانی رح نے  کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار  کیا اسی طرح جماعت اسلامی ازاد کشمیر نے کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی وقف پر قائم رہتے ہوئے جدوجہد کو اگے بڑھایا ہے ہم اج بھی اسی منزل کے راہی اور اسی منزل کے مسافر ہیں اللہ تعالی کی رضا اور جنت کا حصول ہمارا مشن ہے ہم ازاد خطہ میں کرپٹ اور فرشتہ نظام کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ہمیں موجود  دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے اگے بڑھنا ہوگا اور اپنے اہداف کے حصول کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا انشااللہ کامیابی ہمارا مقدر ہوگی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ازاد کشمیر کے نائب امیر و امیر حلقہ پاکستان راجہ فاضل تبسم نے کہا کہ ہم اج کے دن جہاں شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں وہاں ان کے مشن کو جاری رکھنے کے کے لیے تجدید عہد بھی کرتے ہیں ہم اج کے دن قائدین جماعت اسلامی ازاد کشمیر مولانا عبدالباری  ، کرنل رشید عباسی ، عبدالرشید ترابی ، سردار اعجاز افضل خان ، ڈاکٹر خالد محمود ڈاکٹر مشتاق خان سمیت دیگر قاہدین  کی تحریک کے لیے گرانقدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ انشااللہ قائدین کے اس مشن کو ہر حال میں جاری رکھیں گے حالات خواہ جیسے بھی ہوں ہم اپنے نصب العین اور مشن سے جڑے رہیں گے راجہ  فاضل تبسم کہا کہ  اج یوم شہدائے کشمیر ہے اج کے دن اذان مکمل ہونے تک 22 فرزندان توحید نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے رہتی دنیا تک ایک مثال قائم کر دی 13 جولائی کے شہدا سمیت لاکھوں شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں  نے کشمیر کی آزادی کیلیے اپنے گرم گرم خون کو پیش کیا شہدا کی یہ قربانی ہمارے ذمہ قرض ہے  ہم شہدا کشمیر کی جلآء ہوء شمع آزادی کو بجھنے نہ دیں گے

  جماعت اسلامی ازاد کشمیر کے نائب امیر نور الباری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ازاد کشمیر کا قیام انتہائی مشکل اور کٹھن دور میں ہوا جماعت اسلامی کے قائدین نے شدید مخالفت کے باوجود حق  کے علم کو بلند رکھا اور اس تحریک کو ہم تک پہنچایا ہے اس تحریک کی بنیادوں میں ہمارے بزرگوں کا خون شامل ہے اج کے دن ہم شہدائے کشمیر کی ان قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں اور تجدید عہد کرتے ہیں کہ شہدائے کشمیر کے مشن کو جاری رکھیں گے اور کسی کو شہدا کے خون سے بے وفائی نہیں کرنے دیں گے جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما کمانڈر عبدالعزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے قیام کا مقصد اللہ تعالی کے دین کی سربلندی اور قران و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر رب کی رضا اور جنت کا حصول تھا اج ضرورت اس بات کی ہے کہ کارکنان جماعت قران پاک سے اپنا تعلق  مضبوط کریں اللہ تعالی کے احکامات اور نبی مہربان کے بتائے طریقے کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزاریں اور اپنی سیرت و کردار کو اسلام کے سانچے میں ڈالیں ہمارے خطابات اور تقریروں سے زیادہ  ہمارا کردار لوگوں کو اپیل کرتا ہے ہمیں اپنے کردار کی پختگی پر توجہ دینا ہوگی جماعت اسلامی ضلع باغ ک سابق امیر  سعید جوش ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ازاد خطہ میں جماعت اسلامی کا جو پودا ہمارے بزرگوں نے لگایا تھا الحمدللہ اج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے جماعت اسلامی کے کارکنان کا خون تحریک ازادی کشمیر کی بنیادوں میں شامل ہے ہمیں اپنے ان شہدا کو ہر لمحہ اور ہر گھڑی یاد رکھنا ہے جنہوں نے تحریک ازادی کشمیر کی کامیابی کے لیے اپنے خون کے نذرانے پیش کیے.

جماعت اسلامی ازاد کشمیر ضلع اسلام اباد کے امیر عطا الرحمان چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج یوم شہدائے کشمیر اور جماعت اسلامی آزاد  کشمیر کی گولڈن  جوبلی ہے ہم اج کے دن تحریک ازادی کشمیر کے لاکھوں شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں اور جس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اس مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں جماعت اسلامی ازاد کشمیر نے نامسائد حالات میں ازاد خطہ میں کام کا اغاز کیا بہت مشکلات اور کٹھن راستے سے گزر کر تحریک کے کام کو اگے بڑھایا اج ہم تمام قائدین کو ان کی عظیم قربانیوں اور جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہمیں اس وقت کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بہت محنت اور جدوجہد کرنا ہوگا جماعت اسلامی کے کارکنان اپنے تمام تر صلاحیتیں دعوت دین کے غلبے کے لیے بروے کار لائیں

جماعت اسلامی ازاد کشمیر ضلع راولپنڈی کے امیر واجد اقبال عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائدین نے ہر جابر سے جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہا ہے اور کشمیر پر اپنے اصولی موقف کو کھل کر پیش کیا ہے جماعت اسلامی شہدائے کشمیر کی امانت ہے ہمیں اس تحریک کو مضبوط بنانا ہوگا کشمیر فورم کے صدر جاوید الرحمان ترابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ازاد کشمیر نے تحریک ازادی کشمیر کے سفارتی  محاذ پر بھرپور کام کیا محترم پروفیسر الیف الدین ترابی مرحوم نے بطور خاص عرب ممالک میں مسلہ کشمیر کے حوالے سے بے پناہ کام کیا ہمیں قاہدین کے چھوڑے ہوے مشن کو جاری رکھنا ہوگا تقریب کے اختتام پر جماعت اسلامی کے قاہدین سردار اعجاز افضل خان کمانڈر عبدالعزیز  نورالباری  غلام محمد صفی  سعید جوش ایڈووکیٹ راجہ گلزار اختر کاشمیری مولانا عبدالمنان(  گلگت بلتستان ) کو شیلڈ پیش کی گئیں