سری نگر: مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے قانون آرٹیکل370 کے خاتمے کے بعد سری لنکا کے سابق کرکٹر مرلی دھرن کے نام 25ایکڑ 205 کنال زمین الاٹ کر دی گئی ۔جموں و کشمیر حکومت کی نئی صنعتی پالیسی کے تحت سافٹ ڈرنک پلانٹ لگانے کے لیے زمین الاٹ کی گئی ہے ۔ بھارتی تی وی کے مطابق مرلی دھرن تقریبا 1642 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
مرلی دھرن نے جنوری میں جموں وکشمیر میں زمین کی الاٹمنٹ کے لیے آن لائن درخواست دی تھی۔ اس تجویز کی منظوری کے بعد وہ تقریبا تین ماہ قبل خود زمین دیکھنے آئے تھے۔ جموں وکشمیر انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تمام رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد وہ جلد ہی یہاں پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے آئیں گے۔ مرلی دھرن کو اس سے قبل کرناٹک میں اپنی کمپنی متھیا بیوریجز اینڈ کنفیکشنرس کا پلانٹ لگانے کے لیے زمین الاٹ کی گئی ہے۔۔ انہیں نئے انڈسٹریل ایریا میں زمین الاٹ کر دی گئی ہے اب پلانٹ کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے