مظفرآباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی آج 50واں یوم تاسیس ، یوم شہداء کشمیرا س عزم کی تجدید کے ساتھ منائے گی کہ کشمیرکی آزادی اور باطل نظام کی تبدیلی تک جدوجہد جاری رہے گی،جماعت اسلامی انبیاء اور شہداء کے مشن کی آمین ہے،جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوںسے باطل اور طاغوتی نظام مٹا کر اس کی جگہ اللہ کادیا ہوا نظام عدل قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے اللہ کے دئے نظام کی غلبے کی جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے
ان خیالات کااظہارانھوںنے یوم تاسیس اور یوم شہداء کشمیرکے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،واضح رہے کہ یوم تاسیس اور یوم شہداء کشمیرکے موقع پر مظفرآباد میں تقریب میںمرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ،امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان باغ میں سابق ا میر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما میاںمقصود ،راولاکوٹ میں سابق امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان حلقہ مہاجرین پاکستان میں سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان سمیت دیگر قائدین مختلف تقریبات سے خطاب کریںگے
تقریبات کا انعقاد پورے آزاد کشمیر،گلگت بلتستان ،حلقہ مہاجرین پاکستان اور اوورسیز جہاں جہاں کشمیری بستے ہیں ہوگا،جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ عوام نے سیاسی مافیہ کی کارکردگی دیکھ لی اور جماعت اسلامی کی خدمات بھی دیکھ لی ہیں،اب عوام فیصلہ کریں کہ وہ جماعت اسلامی کو منتخب کرکے اسمبلی میں لاتے ہیں یا اسی طرح دھوکا کھاتے ہیں جس طرح 76برسوں سے دھوکاکھارہیں،جماعت اسلامی عوام کی تقدیر بدلنا چاہتی ہے ۔کشمیرکو آزاد کراناچاہتی ہے ،غریب کے لیے ریلیف کا بندوبست کرنا چاہتی ہے جماعت اسلامی نے 50برسوں میں ثابت کیاکہ وہ عوام کے اندر ہے اور رہے گی مفاداتی پارٹیاں خاندانوں کی لونڈیاں بن چکی ہیںذاتی اور اپنے عزیزوں کے مفادات کے سوا کسی کی ان کو کوئی فکر نہیں ہے۔