برمنگھم: تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام یورپ میںہفتہ یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ یورپ کے مختلف ممالک میں احتجاج ،کانفرنسیں سیمنارز، پارلیمنٹ میں خصوصی پروگرام ویبنارز منعقد کیے جائیں گئے ان پروگراموں سے ممبران پالیمنٹ انسانی حقوق تنظیموں کے سرکردہ رہنماخطاب کر یں گے۔
مقبوضہ کشمیر میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو اجاگر کیا جائے گا ۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، جنرل سکریٹری میاں محمد طیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 5فراوری کا دن کشمیریوں کے کیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اس روزدنیا بھر سے آزادی ، جمہوریت پسند عوام مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی جدو جہد میں کشمیری عوام تنہا نہیں ہیں بھارت نے کشمیریوں کی آزادی کو غصب کر رکھا ہے اور فوجی قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ تحریک کشمیر یورپ کے رہنمائوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے بانی مرحوم قاضی حسین احمد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔
مرحوم قاضی حسین احمد نے 5 فروری 1990 کو پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے پوری پاکستانی قوم کو کشمیریوں کی پشت پر لا کر کھڑاکر دیا اور یہ دن ہر سال سرکاری طور پر منایا جاتا ہے۔ اہل کشمیر کو یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ پاکستان کے عوام ان مشکل اور نامسائد حالات میں ان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان مسلہ کشمیر کا پُرامن اور دیرپا حل چاہتا ہے۔ بھارت مسلسل عالمی معادوں کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔ عالمی برادری انسانی حقوق کے علمبردار مداخلت کریں، بھارت پر دبائو ڈالا جائے وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرئے مذاکرات اور امن کا راستہ اختیار کرئے ۔