سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں کرونا وبا سے9 مزید افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4692ہوگئی ہے۔
جموں و کشمیر میں 18دنوں کے بعد کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2500سے کم ہوگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 78ہزار 763ٹیسٹ کئے گئے جن میں 85مسافروں سمیت مزید 2304افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔
اس سے قبل 14جنوری کو جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 2456تھی۔ اس طرح کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 40ہزار 480ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے مزید 9افراد کی جان گئی ہے۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4692ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے2304افراد میںجموں میں 996جبکہ کشمیر سے 1308افراد تعلق رکھتے ہیں۔
کشمیر میں مثبت قرار دیئے گئے 1308افراد میں 7بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ دیگر 1301مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔
کشمیر میں متاثر ہونے والے1308افراد میں سرینگر میںب 439، بارہمولہ میں 190، بڈگام میں167، پلوامہ میں 41، کپوارہ میں 131، اننت ناگ میں 84، بانڈی پورہ میں 57، گاندربل میں 53، کولگام میں 112جبکہ شوپیان میں 34افراد متاثر ہوئے ہیں ۔