اسلام آباد:ڈینگی کے وارتیز،مزید2افراد جاں بحق


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد میں ڈینگی کے وار تیز ہوگئے ، مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 52 شہری ڈینگی میں مبتلا ہوگئے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد نے کہا کہ اس وقت 3 ہزار 985 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 27 نئے ڈینگی کیسز سامنے آنے کے بعد ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 316ہو گئی۔

اسلام آباد کے شہری علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 25 نئے کیس رپورٹ ہوجانے کے بعد شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1 ہزار 669 مریض موجود ہیں۔