صدر مملکت کی برطانیہ کی لیبرپارٹی کے سربراہ وزیراعظم کیئر اسٹارمرکو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد(صباح نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے برطانیہ کی لیبرپارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر کو انتخابات میں کامیابی اور وزیراعظم کے عہدے پر نامزد کیے جانے پر مبارک باد دے دی۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ میں کیئر اسٹارمر کو برطانیہ کے انتخابات میں فتح پر مبارک باد دیتا ہوں اور پاکستان برطانیہ کی نئی حکومت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم دنیا کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔