موٹروے ایم2 بلکسر انٹر چینج کے قریب بس کو حادثہ،ڈرائیورجاںبحق ،خاتون زخمی


 اسلام آباد(صباح نیوز)موٹروے ایم2 بلکسر انٹر چینج کے قریب بس کو حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق بارش اور پھسلن کی وجہ بس آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ، مسافر بس میں 47 افراد سوار تھے جو کہ محفوظ رہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران موقع پر پہنچے، موٹروے پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔