اسلام آباد(صباح نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے نرخ میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ ماہ جولائی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 234 روپے 72 پیسے مقرر کردی گئی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جولائی کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے مقرر کردی گئی ہے، جون میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 2 ہزار 7 سو 68 روپے کا تھا۔۔