ضم اضلاع سمیت خیبر پختو نخواکے ساتھ امتیازی سلوک جاری ہے،مزمل اسلم

پشاور(صباح نیوز)مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ضم اضلاع سمیت خیبر پختو نخوا کے ساتھ امتیازی سلوک جاری ہے۔ جاری کئے گئے بیان میںمزمل اسلم نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا پر ضم اضلاع کے ملازمین کی تنخواہوں کا 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ ہے ، اس کے باوجود وفاقی حکومت 66 ارب روپے ضم اضلاع کو دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے آزاد کشمیر کے فنڈز 70 ارب روپے سے بڑھا کر 107 ارب روپے کر دیئے ، گلگت کے فنڈز 51 ارب روپے سے بڑھا کر 68 ارب روپے کر دیئے گئے ۔مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا نے کہاکہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کو اس صورتِ حال سے آگاہ کیا ہے۔