کراچی(صباح نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز اضافے کا رجحان رہا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 704 پوائنٹس اضافے سے 79 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 704 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 79 ہزار 149 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 78 ہزار 444 پر بند ہوا تھا۔