قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے مزید چیئرمینز منتخب کر لئے گئے ،کمیٹی ممبران کی مبارکباد


اسلام آبا(صباح نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے مزید چیئرمینز منتخب کر لئے گئے ،سید مصطفی محمود قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی ،پولین بلوچ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات ،میر غلام علی تالپور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ،مخدوم سید عبدالقار گیلانی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ ڈویلپمنٹ اور خصوصی اقدامات ،فتح اللہ خان قائمہ کمیٹی برائے دفاع،ملک شاہ گورگیج کو قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس کنٹرول کا چیئرمین منتخب کیا گیا،کمیٹی ممبران نے چیئرمینز کو مبارکباد دی ہے ۔

سید مصطفی محمود قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرپرسن منتخب ہو گئے ، سید مصطفی محمود کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں کیا ،قائمہ کمیٹی برائے توانائی  کے چیئرپرسن کے لئے تجویز کنندہ رائے حیدر علی خان اور تائید کنندہ محمد معین عامر پیرزادہ  تھے ،چیئرپرسن نے  کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ چیئرمین منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا ،کمیٹی ممبران نے سید مصطفی محمود کو چیئرپرسن منتخب ہونے پرمبارکباد کیا ہے ۔سید حسین طارق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے چیئرپرسن منتخب کیا گیا ، سید حسین طارق کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے اجلاس میں کیا گیا،سید حسین طارق کے چیئرپرسن کے لئے تجویز کنندہ سید جاوید علی شاہ  اور تائید کنندہ ذوالفقار علی تھے

چیئرپرسن نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ چیئرمین منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا ،کمیٹی ممبران نے سید حسین طارق کو چیئرپرسن منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے ۔ملک محمد افضل کھوکھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے رولز آف پروسیجر اینڈ پریولجز کے چیئرمین منتخب کیا گیا ، ملک محمد افضل کھوکھر کا انتخاب  قائمہ کمیٹی برائے رولز آف پروسیجر اینڈ پریولجز کے اجلاس میں کیا گیا،ملک محمد افضل کھوکھر کے چیئرمین کے لئے تجویز کنندہ  ملک محمد عامر ڈوگر  تھے ،چیئرمین نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ چیئرمین منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا ،کمیٹی ممبران نے ملک محمد افضل کھوکھر کو چیئرپرسن منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے ۔

راجہ خرم نواز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت داخلہ کے چیئرمین منتخب ہو گئے ان  کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے وزارت داخلہ کے اجلاس میں کیا گیاراجہ خرم نواز کے چیئرپرسن کے لئے تجویز کنندہ سید رفیع اللہ اور تائید کنندہ میں ڈاکٹر طارق فضل اور جمال احسن خان شامل  تھے  ،چیئرمین نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ چیئرمین منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا ،کمیٹی ممبران نے راجہ خرم نواز کو چیئرپرسن منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے ۔نواب زادہ افتخار احمد خان بابر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت ایوی ایشن کے چیئرمین منتخب ہو گئے ، نواب زادہ افتخار احمد خان بابر کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے وزارت ایویشن کے اجلاس میں کیا گیا،چیئرمین کے لئے تجویز کنندہ حاجی امتیاز احمد چودھری  اور  تائید کنندہ جام عبد الکریم تھے ،چیئرمین نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ چیئرمین منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا

کمیٹی ممبران نے نواب زادہ افتخار احمد خان بابر کو چیئرپرسن منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے ۔ پولین بلوچ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین منتخب ہوئیں ،پولین بلوچ کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں کیا گیاکیسو مل کھئیل داس تجویز کنندہ اور شرمیلا فاروقی تائید کنندہ تھے ،چیئرمین نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا ،کمیٹی ممبران نے پولین بلوچ کو چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے ۔میر غلام علی تالپور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے چیئرمین منتخب ہوئے ، میر غلام علی تالپور کا انتخاب  قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے اجلاس میں کیا گیا،آصفہ بھٹو زرداری تجویز کنندہ اور طاہرہ اورنگزیب تائید کنندہ تھیں ،چیئرمین کا کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا ،کمیٹی ممبران کی میر غلام علی تالپور کو چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے ۔

مخدوم سید عبدالقار گیلانی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ ڈویلپمنٹ اور خصوصی اقدامات کے چیئرمین منتخب ہو گئے ، عبدالقادر گیلانی کا انتخاب  قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ ڈویلپمنٹ اور خصوصی اقدامات  کے اجلاس میں کیا گیا، معظم خان جتوئی نے سید عبدالقار گیلانی کا نام تجویز کیا جبکہ اور محترمہ ناز بلوچ سید عبدالقار گیلانی کی تائید کی۔ چیئرمین  نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا ،کمیٹی ممبران نے سید عبدالقار گیلانی کو چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباد دی ۔فتح اللہ خان قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین منتخب  ہو گئے ،فتح اللہ خان کو ممبران قومی اسمبلی برائے دفاع کے ممبران نے کمیٹی اجلاس میں کیا گیا۔

ملک ابرار نے نام تجویز کیا جبکہ بریگیڈیئر ریٹائر محمد اسلم گھمن نے فتح اللہ کے نام کی تائید کی۔ چیئرمین نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر اظہار تشکرکمیٹی ممبران کی فتح اللہ خان کو چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباددی ہے ۔ملک شاہ گورگیج چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس کنٹرول منتخب ہو گئے ، ملک شاہ گورگیج کو ممبران قومی اسمبلی برائے نارکوٹکس کنٹرول کے ممبران نے کمیٹی اجلاس میں منتخب کیا۔ممبر قومی اسمبلی خالد حسین مگسی نے ملک شاہ گورگیج کا نام تجویز کیا جبکہ دیگر ممبران نے ملک شاہ گورگیج کے نام کی تائید کی۔ چیئرمین نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا ،کمیٹی ممبران نے ملک شاہ گورگیج کو نارکوٹکس کنٹرول کا چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباد دی ۔