صدرمملکت نے پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پر سپریم کورٹ میں تین نئے ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر آصف علی زرداری نے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کی سفارش پر سپریم کورٹ میں تین نئے ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ ملک شہزاد احمد، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی اور لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کے ججز مقرر کیا گیا ہے ۔جوڈیشل کمیشن نے سفارشات  پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کی تھیں ۔

کمیٹی نے تینوں ججز کی تقرری کی متفقہ منثوری دیتے ہوئے  حتمی منظوری کے لیے رپورٹ وزیراعظم کے توسط سے صدر کو بھیج دی تھیں۔ صدر نے باقاعدہ منظوری دے دی۔ وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اب متذکرہ ججز حلف اٹھائیں گے ۔ جب کہ سندھ ہائیکورٹ کے سینئیر جج جسٹس محمد شفیع صدیقی قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات اسی طرح لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شجاعت علی خان  قائم مقائم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کردئے گئے اس بارے میں بھی  وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔