ڈاکٹرثانیہ نشتر کا مستحقین کی اعانت کیلئے احساس راشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان


اسلا م آباد(صباح نیوز)غربت کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے مستحق افراد کیلئے احساس راشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں پیر سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔ثانیہ نشتر نے کہا 31 ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد سبسڈی کے حقدار ہوں گے۔

معاون خصوصی کاکہنا تھا کہ اس مقصد کیلئے 35 فیصد بجٹ وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کیاجائے گا جبکہ 65 فیصد صوبائی حکومت دے گی۔