حماد شاہین کی والدہ رفیقہ بی بی اپنے خالق حقیقی سے جاملیں،سید صلاح الدین کا اظہار تعزیت

مظفر آباد: کشمیر میڈیا سنٹر سے وابستہ صحافی اور کشمیر الیوم ٹی وی کے اینکر پرسن حماد شاہین کی والدہ  رفیقہ بی بی  اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ ان کی جدائی انتہائی تکلیف دہ۔ان خیالات کا اظہار حزب کمانڈ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین احمد نے کی۔اجلاس میں مرحومہ کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ان کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے۔

مرحومہ انتہائی نیک،عابد اور  پر وقار خاتون تھیں۔مرحومہ نے اپنے بچوں کو آزادی کشمیر کیلئے وقف کیا۔ان کے ایک بیٹے عبد المجید نے30مئی2010کو رفیع آباد بارہمولہ میں بھارتی قابض فورسز کے ساتھ ایک طویل جھڑپ میں شہادت کا جام پیا۔عینی شاہدین کے مطابق اماں رفیقہ نے خود اپنے بیٹے کو سفر جہاد کیلئے تیار کیا اور جب ان کی شہادت کی خبر سنی تو اس وقت بھی صبر کا دامن نہیں چھوڑا،بلکہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے مذید سرگرم ہوگئیں۔اپنے  ایک اوربیٹے کو راہ حق پر چلنے کی ترغیب دی اور الحمد للہ وہ اس وقت اپنا کردار ادا کررہا ہے۔اجلاس میں کہا گیا رفیقہ بی بی  جیسی مائیں امت کی مائیں ہوتی ہیں اور ہر زمانہ ان پر فخر کرتا ہے۔اجلاس میں مرحومہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی گئی ۔اجلاس  میں ھفتہ رفتہ کے شہدا کی بلندی درجات کی دعا بھی کی گئی   اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حصول منزل تک جدوجہد جاری رہے گی