نیب نے بحریہ ٹاؤن کیخلاف بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (صباح نیوز)قومی احتساب بیورو کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے خلاف بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔  نیب ٹیم کی جانب سے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ بھی مارا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے ریکارڈ تحویل میں لینے کیلئے چھاپہ مارا گیا۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے بحریہ انکلیو کی زمین  کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بحریہ انکلیو کی زمین چڑیا گھر کے لیے مختص کی تھی۔