اسلام آباد (صباح نیوز)حکومت نے سی پیک کے نامکمل مغربی روٹ ڈیرہ سے ژوب کوئٹہ کو آئندہ مالی سال میں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا وزیر منصوبہ بندی ترقی اصلاحات احسن اقبال نے تصدیق کردی، اس منصوبے پر پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کام بندہوگیا تھا ایم ایل ون منصوبے کے لئے پاکستان نے چین سے کہا ہے بڈنگ پراسس شروع کیا جائے۔
پاک چین جوائنٹ کواپریشن کمیٹی اجلاس کے بعد احسن اقبال نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاک چائنہ جے سی سی کا تیرہواں اجلاس منعقد ہوا،احسن اقبال 2022میں ہماری حکومت آئی تو وزیر اعظم نے سی پیک پر ٹاسک دیا، ہم نے 2018 سے 22 مردہ ہونے والے منصوبوں کو زندہ کیا دس سال تاخیرکا شکار کئے گئے ،گوادر میں خاص کر بڑے منصوبوں کا دوبارہ آغاز کیا گیایہ سب دیکھ کر چین نے دوبارہ پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا، اگست 2023 میں چین کے نائب صدر نے پاکستان میں پانچ منصوبوں کا اعلان کیا،احسن اقبال نے کہا کہ جے سی سی اجلاس میں منصوبوں پر تیز رفتاری سے مکمل کرنے پر اتفاق ہوا، آزاد پتن اور کوہالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ 18 سو میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، ایم ایل ون پر پاکستان کے رسپانس میں کمی تھی، لاگت 10 ارب ڈالر سے کم کر کے 6.8 بلین کی گئی ،پاکستان نے چین سے کہا ہے بڈنگ پراسس شروع کیا جائے،
احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین میں ایم ایل ون پر ٹھوس پیشرفت متوقع ہے، فیز ٹو میں صنعت زراعت اور دیگر منصوبوں کو شامل کیا جائے گا،احسن انفارمیشن ٹیکنالوجی سائنس اور دیگر منصوبوں کو سی پیک میں شامل کرنے کی درخواست کی ،سی پیک میں دو نئے ورکنگ گروپس بنائے گئے ہیں،ورکنگ گروپس آبی وسائل اور کان کنی کے شعبے میں کام کریں گے، گوادر پورٹ کی کمرشل وائیبلٹی کو مزید وسعت دینے پر کام ہوگا تین سومیگاواٹ بجلی کا منصوبہ ہے ، جے سی سی اجلاس میں چینی کمپنیوں کو سیکورٹی امور پر بات ہوئی، واقعات کی روک تھام کیلئے سیکورٹی انتظامات سے آگاہ کیا،احسن اقبال نے کہا کہ چینی باشندوں کی جانوں کی حفاظت ہماری جانوں سے زیادہ اہم ہے، سندھ بلوچستان خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی کے پیغامات بھی آج پہنچائے گئے۔ وزیر اعظم کے دورہ چین پر جے سی سی منٹس پر سائن ہونگے، چین کے ساتھ بیشتر امور پر آج اتفاق رائے پایا گیا ہے،
سیکورٹی کیلئے دس ہزار کے قریب فورسز کے دستے متعین کئے گئے،احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کے علاوہ بھی کچھ منصوبے شامل ہوئے، چینی کمپنیوں کو اضافی پروٹوکول کے ساتھ سیکورٹی فراہم ہوگی ایم ایل ون کا بنیادی ٹریک 160 کی رفتار پر ہی بنے گا،ابتدائی طور ایم ایل ون کی رفتار کو 120 تک رکھا جائے گا،چینی آئی پی پیز کے واجبات بھی آہستہ آہستہ ادا کریں گے،احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم یو اے ای کا کامیاب دورہ کر کے وطن واپس آئے ہیں، یو اے ای سے دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لانے کا فیصلہ کیا گیا،بہت جلد سعودی عرب سے بھی بڑی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی،احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان جلد چین کا دورہ کریں گے، تینوں دوست ممالک سے سابقہ حکومت نے پاکستان کے تعلقات خراب کئے انھوں نے کہا کہ سی پیک کے مغرب روٹ نامکمل سیشن پر آئندہ ماہ کام شرو ہوجائے گا ڈیرہ اسماعیل خان ژوب کوئٹہ سیکشن شامل ہے ۔
قبل ازیں احسن اقبال اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہورہا ہے، چین اور پاکستان کے درمیان سی پیک اہم منصوبہ ہے، چین سے مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ درپیش چیلنجز کے خاتمے کے لیے پاکستان اور چین کے حکام تفصیلی گفتگوکریں گے، پاکستان اور چین نے سی پیک کے 10 سال کامیابی سے مکمل کرلیے، پاکستان معیشت، ماحولیات، توانائی، تعلیم سمیت اہم منصوبوں پرکام کررہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک منصوبہ بی آر آئی کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے ، چین سے دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے ، پاکستان اور چین میں سرمایہ کاری پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مختلف شعبوں پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اہم پیش رفت درآمدی کوئلے سے چلنے والے تونائی منصوبوں کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کے حوالے سے تفصیلی مطالعہ کرنے پر اتفاق ہے، یہ اہم اسٹریٹجک اقدام نہ صرف پاکستان کے درآمدی بل کو کم کرے گا بلکہ اس سے چینی کمپنیوں کو ادائیگی میں بھی آسانی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے تھرکول منصوبے کی پیشرفت کے حوالے سے بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے اور اس نے ہمیں دہائیوں سے موجود قیمتی ناقابل استعمال کوئلے کے ذخائر سے استفادہ کرنے کے قابل بنایا، یہ منصوبہ ہماری توانائی، سیکیورٹی اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہم اس کوئلے کے بڑے ذخیرے کو کول گیسی فیکشن منصوبوں کے ذریعے گرین انرجی میں بدلنے کے منتظر ہیں۔وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 6 عشاریہ 7 ارب ڈالرز کی لاگت سے 8 منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں جب کہ روڈز، گوادر ایئر پورٹ اور ڈیجیٹل میڈیا پروجیکٹس سمیت متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، ہم رواں برس گوادر ایئر پورٹ کو آپریشنل دیکھنے کے لیے پرامید ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک نے چینی اور مقامی سرمایہ کاری سے 8 سو 88 کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس کے علاوہ مزید 853 کلو میٹرز سڑکیں مقامی سرمایہ کاری سے زیر تعمیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک اہم ترجیحی منصوبہ کراچی سرکلر ریلوے ہے جو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے عوام کی بڑی تعداد کو فائدہ پہنچائے گا، سندھ کی صوبائی حکومت نے منصوبے کی دستاویزات کا از سر نو جائزہ لیا ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے اس کا اندرونی جائزہ تکمیل کے قریب ہے، منصوبے کو لاہور اورنج لائن منصوبے کی طرز پر جی ٹو جی اریجمنٹ کے تحت مکمل کرنے کی تجویز ہے۔
اجلاس میں کراچی تا پشاور ریلوے مین لائن ون ( ایم ایل ون) اپ گریڈیشن منصوبہ،کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ جے سی سی کے اولین ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے۔سی پیک کے تحت 13 ویں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس ورچوئل ہے، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کر رہے ہیں جبکہ چینی وفد کی قیادت نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے چیئرمین نے کی۔جے سی سی کی صدارت وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین این ڈی آر سی مشترکہ طور پر کر رہے ہیں، جے سی سی میں سی پیک کے دوسرے مرحلے کے اہم منصوبوں پر گفتگو ہوگی۔ مشترکہ تعاون کمیٹی میں مواصلات، سیکیورٹی، انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر گفتگو ہوگی، سی پیک کے تحت توانائی و اقتصادی ترقی اور زراعت کے منصوبوں پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں اور انجینئرز کی سیکیورٹی پر بات ہوگی، اور اس حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق معدنیات کاریڈور کا معاہدہ اس جے سی سی میں طے ہونے کا امکان ہے، مشترکہ تعاون کمیٹی میں ایم ایل ون کی بروقت شروعات کے لیے باقاعدہ ٹائم لائن کا تعین کیا جائے گا، معدنیات کے ذیلی ورکنگ گروپس کی جلد از جلد چینی حکام سے ملاقات کروائی جائے گی، اسی میں معدنیاتی راہداری کے منصوبوں کو زیر بحث لایا جائے گا