حکومت وقت مظلوم فلسطینیوں کی ہرطرح کی حمایت کرے. پیر عبد الشکور نقشبندی

راولپنڈی(صباح نیوز) خانقاہ نقشبندیہ چاکرہ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیح الحدیث مولانا پیر عبد الشکور نقشبندی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت مظلوم فلسطینیوں کی ہرطرح کی حمایت کرے ۔پیر عبد الشکور نقشبندی نے موجودہ حالات کی وجہ اللہ کی ناراضگی ہے۔ امت اللہ کریم سے رجوع کرے توبہ استغفار کرے تاکہ کرپٹ ظالم حکمرانوں سے قوم کی جان چھوٹ سکے  ،بجلی ،گیس،پیڑول  اور کھانے پینے کی اشیا جو عام آ دمی کے استعمال کی ہیں  کوفی الفور سستا کیا جائے،

راولپنڈی میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام الناس پریشان اور عدم تحفظ کا شکار ہیں ،پینے کا صاف پانی اور علاج کی سہولیات بھی نہ ہونے کے برابر  ہے ۔ سیاست دان یونین کونسلز میں موجود ٹاوٹ مافیہ سے بچیں جو ان کا سیاسی لیبل لگا کر سیاسی پارٹیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جو صرف مفاد کے لیے پارٹیاں بدلتے ہیں جس کی وجہ سے سیاسی پارٹیوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ ٹاوٹ ہر پارٹی میں موجود ہیں جو عام آ دمی کی ترقی میں نمایاں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں ،