سونا1800 روپے فی تولہ سستا ،2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے ہوگیا

کراچی (صباح نیوز)ملک میں سونا1800 روپے فی تولہ سستا ہو گیا ۔آل جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے ہوگئی ۔10 گرام سونے کی مالیت 1543 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 933 روپے ہوگئی ۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھا 17 ڈالر کم ہو کر 2318 ڈالر فی اونس ہے۔