اسلام آباد۔آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آٹے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ پیر کے روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے ۔
ڈومیسٹک بجلی ایک سے سو یونٹ تین روپے، ایک سو سے تین سو یونٹ پانچ روپے، تین سو سے اوپر چھ روپے، جبکہ کمرشل ایک سو سے تین سو یونٹ دس روپے، تین سو سے اوپر پندرہ روپے یونٹ ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری آٹے کے موجودہ نرخ – 31001 روپے فی 40 کلوم گرام کی قیمت میں ۔ 11001 روپے کی کمی کی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 20 کلوگرام فائن آٹا دو روپے سرکاری فیس کے ساتھ 1000 روپے میں ملے گا جبکہ 40 کلوگرام فائن آٹا4 روپے سرکاری فیس کے ساتھ 2 ہزار میں ملے گا