لاہور(صباح نیوز) حکومت پنجاب نے گندم کی خریداری سے متعلق نئی پالیسی تیار کر لی ہے جس کے تحت گندم کی خریداری میں محکمہ خوراک کا کردارختم ہوجائے گا۔
محکمہ خوراک پنجاب نے آئندہ سال گندم کی خریداری نہ کرنے کی تجویز دے دی۔ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق نئی پالیسی میں تجویز ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کسانوں سے براہ راست گندم خریدے۔
نئی پالیسی کے بعد محکمہ خوراک پر اسٹوریج کے اخراجات نہیں پڑیں گے کیونکہ محکمہ خوراک اس وقت سالانہ400 ارب روپے کا بوجھ برداشت کر رہا ہے۔نئی پالیسی میں تجویز ہے حکومت عالمی قیمت کے مطابق مقامی گندم کی قیمت طے کرے گی۔نئی پالیسی کے تحت چاروں صوبوں میں گندم کے یکساں نرخ مقرر کرنیکی تجویز ہے۔