بورے والا( صباح نیوز)گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی گندم کی فصل پک کر تیار ہوچکی ہے جسکی کٹائی کا عمل آئندہ دو تین روز میں شروع ہونے والا ہے اس سال تحصیل بورے والا میں پچھلے سال کے مقابلہ میں 15ہزار ایکڑ گندم کی فصل کم کاشت ہوئی ہے گزشتہ سال ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ پر گندم کی کاشت کی گئی تھی اور فی ایکڑ اوسط پیداوار 39 من ریکارڈ کی گئی تھی
جبکہ اس سال تحصیل بورے والا میں ایک لاکھ 45 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی گئی ہے جسکی اس سال ممکنہ اوسط پیداوار 40من فی ایکڑ ہوسکتی ہے جہاں گندم کی فصل پک کر تیار ہونے پر کسان خوش دکھائی دیتا ہے وہاں وہ اس بات سے پریشان بھی نظر آرہا ہے کہ حکومت کی طرف سے تاحال گندم کی امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا بلکہ اسکی سرکاری سطح پر خریداری کی کوئی واضح پالیسی بھی جاری نہیں کی گئی۔