کوالالمپور(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن کہاہے کہ 57اسلامی ممالک ہندوستان اور اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ کردیں تو کشمیراور فلسطین دنوں میں آزا د ہوسکتے ہیں،اسلامی ممالک کو معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے باہم مربوط ہوکر کام کرنا وہوگا،اتحاد اور اتفاق سے ہی درپیش چیلنجز سے نمٹا جاسکتاہے،کشمیراور فلسطین میں ہندوستان اوراسرائیل مسلمانوںکا خون پانی کی طرح بہارہے ہیں،
ان خیالات کااظہارانھوں نے دنیا بھر سے آئے ہوئے قائدین سے ملاقوں کے دوران میں گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے وزیر اعظم ملائشیا انور ا براہیم کی بیٹی نورالعزہ انور مشیر وزارت خزانہ سے بھی ملاقات کی اور کہاکہ ملائشیا نے ہندوستان کے ساتھ تجارتی بائیکاٹ کرکے اسلامی ممالک کے لیے ایک مثال قائم کی جس پر کشمیری قوم خاص کر اور پاکستانی قوم اور حکومت تحسین کرتی ہے،کشمیری اپنے بھائیوں سے یہی توقع رکھتے ہیں۔ہماری جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قرارادادوں کے مطابق قانونی اور جائز دجدوجہد ہے۔