سندھ،کچے کے علاقے گیہل پور میں ڈاکوؤں کا گھر پر راکٹ سے حملہ، 2بھائی اور چچا جاں بحق، خاتون سمیت 6 زخمی


کشمور(صباح نیوز)سندھ کے ضلع کشمور میں کچے کے علاقے گیہل پور میں ڈاکوؤں نے گھر پر راکٹ سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2بھائی اور چچا سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 6افراد زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ کشمور میں کچے کے علاقے گیہل پور میں ڈاکوؤں نے گھر پر لانچر سے حملہ کیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ گھر میں موجود 2بھائی اور چچا سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون سمیت 6افراد زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیں۔