اپوزیشن کے پاس انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ، عثمان بزدار


لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں، منفی سیاست کرنے والوں کو اب توبہ کرلینی چاہئے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن عناصر نے ثابت کیا ہے ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں، اپوزیشن رہنمائوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، عوام جانتے ہیں ماضی میں انہی جماعتوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا، مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے، مخالفین صرف پوائنٹ سکورنگ کرنے میں مصروف ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے، کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے۔