تحریک آزادی کشمیر حق و انصاف پر مبنی جدوجہد ہے ضرور کا میابی سے ہمکنار ہوگی۔سید صلاح الدین احمد


سری نگر: حزب المجاہدین کے سربراہ اور چیئرمین متحدہ جہاد کونسل سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ حق حق ہے اور باطل باطل۔ حق کبھی ناکام نہیں ہوتا۔تحریک آزادی کشمیر حق و انصاف پر مبنی جدوجہد ہے ضرور کا میابی سے ہمکنار ہوگی۔شہدا جموں و کشمیر کا مقدس لہو ضائع نہیں ہوگا۔

اِن خیالات کا اظہارسید صلاح الدین احمد نے حزب المجاہدین آپریشنل چیف عبدالرشید شاردار المعروف غازی شہاب الدین، ریاض احمد نائیکو عرف محمد بن قاسم، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیع بٹ، ضلع کمانڈر صدام پڈر، کمانڈر محمد اشرف خان اور دیگر شہدائے کرام کی یاد میں بلائی گئی ایک خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے عبدالرشید شاردار المعروف غازی شہاب الدین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ عسکری امور کے ماہر اور روحانی دنیا کے بھی شہسوار تھے۔ 6 مئی 2004 کو اسلام دشمنوں اور تحریک دشمنوں کے ہاتھوں شہادت سے سرفراز ہوکر حقیقی کامیابی سے ہمکنار ہوگئے۔

سید صلاح الدین احمد نے اپنے خطاب میں چیف آپریشنل کمانڈر ریاض احمد نائیکو اور ان کے ساتھی عادل احمد جو 6 مئی 2020 کو قابض فورسز کے ساتھ جاری رہنے والی طویل جھڑپ میں شہید ہوئے کو بھی زبردست خراج عقیدت ادا کیا اور کہا کہ شہادت سے قبل ریاض احمد نائیکو 9 سال تک قابض فورسز کے خلاف سرگرم عمل رہے۔ 33 سال کی عمر میں بندوق اٹھانے سے قبل ریاضی کے استاد بتھے۔امیر حزب نے ضلع کمانڈر شوپیان صدام پڈر شہید، بلال مولوی شہید، توصیف احمد شہید، عادل احمد ملک شہید، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیع بٹ جنہوں نے 6 مئی 2018 کو دھرتی کی آزادی اور غلبہ اسلام کیلئے اپنا مقدس لہو نچھاور کیا، اِس معرکہ حق و باطل میں 6 نوجوان بھی بھارتی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔

امیر حزب المجاھدین سید صلاح الدین احمد نے آج ہی کے دن 6 مئی 2022 کو 2013 سے سرگرم کمانڈر محمد اشرف خان المعروف منصورالحق، محمد روشن ضمیر تانترے اور محمد رفیق درنگے کو بھی زبردست خراج عقیدت اداکیا۔ حزب سربراہ نے کہا یہ مجاہدین کرام اسلام کے شیدائی اور سچے عاشق رسول ۖ تھے۔ اسلام کی سربلندی اور ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے انتہائی صبر آزما جدوجہد کرتے رہے۔ تقریب کے آخر میں جملہ شہدا کی بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی اور اِس عزم کو دہرایا گیاکہ حصولِ مقصد تک جدوجہد کو جاری رکھا جائیگا۔اِن شا اللہ