اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی پاکستا ن کے سابق امیر سراج الحق سے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے مرکزی نائب امیر وحلقہ مہاجرین پاکستان کے ا میر راجہ فاضل تبسم نے ملاقات کی مسئلہ کشمیرسمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا
اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق کہاکہ کشمیراور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،37ہزار فلسطینیوں کی قربانیوں کے باوجود امت مسلمہ کے حکمران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں،پاکستان کے حکمرانوں کو قائد اعظم کی فلسطین کے حوالے سے پالیسی کے مطابق اقدامات کرنے چاہیے تھے ہمارے حکمران آمریکی غلامی میں ریڈ لائن کراس کر چکے ہیں آئی ایم ایف نے تمام اداروں پر دبا رکھا ہوا ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کشمیراورفلسطین آزاہوں ں گے،میں پاکستان میں جماعت اسلامی کی حکومت ہوتی تو ہم غزہ میں ہوتے جوبائیڈن اسرائیل جاسکتاہے تو ہم غزہ میں کیوں نہیں جاسکتے،بزدل حکمرانوں کی وجہ سے ہندوستان کشمیرمیں اور اسرائیل فلسطین میں ظلم کے پہاڑ توڑر ہے ہیں
ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے فلسطین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کی تو جماعت اسلامی ملک بھر میں غزہ میں ہونے والے مظالم پر پاکستانی قوم کو بیدار رکرنے کے لیی کراچی سے خیبر تک یکجہتی غزہ مارچ کر گی،انھوں نے الخدمت کے ذریعے فلسطینیوں کی امداد کی تحسین کی جو ابھی بھی جاری ہیجماعت اسلامی کے نائب امیر راجہ فاضل تبسم نے جناب سراج الحق کو بحثیت امیر کشمیر کی آزادی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کشمیری قوم آپ کی خدمات کو ہمیشہ ہمیشہ یاد رکھے گی۔اپ نے کشمیر کے ترجمان اور سفیر کی حیثیت سے پشتیبانی کاحق ادا کیا۔
راجہ فاضل تبسم نے کہا کہ جناب سراج الحق نے سینیٹ میں بھی آزاد کشمیر کے بجٹ پر کی بار بحث کروائی جس سے آزاد کشمیر حکومت کے تعمیراتی بجٹ میں اضافہ ہوا۔ سابق امیر جماعت سراج الحق سے ملاقات میں سید محمد بلال ایم جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد راجہ عمیر میر اور خافظ دحیہ بھی موجود تھے