مظفرآباد(صباح نیوز)آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے دو جج صاحبان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے، جسٹس میاں عارف حسین اور جسٹس سردار اعجاز کورونا میں مبتلا ہوگئے،
کورونا صورت حال پر ہائی کورٹ نے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا، ہائی کورٹ کی سرکٹ بنچ میرپور میں کل سے دو فروری تک مقدمات کی سماعت موخر کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
جبکہ عدالتی عملہ محدود افرادی قوت کے ساتھ صبح نو سے دو بجے تک ایس او پی کی تحت دفتری امور سرانجام دے گا، غیر ضروری افراد کا داخلہ احاطہ عدالت میں بند ہوگا، انتہائی ضروری امور کے لئے کورونا ایس او پی کے تحت ہی داخلہ ہو سکے گا