غیر قانونی بھرتیاں کیس ،لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر


لاہور (صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی غیرقانونی بھرتیاں کیس میں درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری 2 مئی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست گزار پرویز الٰہی نے موقف اپنایا ہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت بعدازگرفتاری خارج کی، پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت منظور کی جائے۔واضح رہے گزشتہ ماہ 27 مارچ کو اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت خارج کی تھی۔