مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کی نائب صدر شازیہ اورنگزیب پارٹی عہدے اور رکنیت سے مستعفی


 پشاور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی خیبرپختونخوا کی نائب صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شازیہ اورنگزیب نے پارٹی عہدے اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

شازیہ اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)ون مین شو ہے، فرد واحد کی ایما پر چل رہی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ (ن)لیگ کے صوبائی صدر 15 ارب روپے کے فنڈز شانگلہ لے گئے، صوبائی صدر نے پورے صوبے کو یتیم کردیا ہے۔شازیہ اورنگزیب نے کہا کہ احتجاجاً اپنی بنیادی رکنیت اور عہدے سے مستعفی ہورہی ہوں۔