بانی پی ٹی آئی کی چھ مقدمات ،بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع


 اسلام آباد (صباح نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع کردی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے ٹرانسفر کے بعد تاحال جج کی تعیناتی نہ ہو سکی۔ بانی پی ٹی آئی  اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع کر دی گئی۔ماتحت عملے نے بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت جج کی عدم دستیابی کے باعث 16 مئی تک ملتوی کر دی۔