ہمارا مقصود صرف دعوت و تبلیغ نہیں بلکہ ایک مکمل اسلامی نظام کا نفاذ ہماری ترجیح ہے ،ڈاکٹر حمیراطارق


کراچی(صباح نیوز) سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان شعبہ خواتین ڈاکٹر حمیرا طارق  نے کہا ہے کہ دستور جماعت کے مطابق ہم نے اللہ اور کے رسول کی اطاعت کو ہر چیز پر مقدم رکھنا ہے۔ ہمارا مقصود صرف دعوت و تبلیغ نہیں بلکہ ایک مکمل اسلامی نظام کا نفاذ ہماری ترجیح ہے جس کے مطابق ہی جماعت اسلامی کا سسٹم ترتیب دیا گیا . یہ بات سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے صوبہ سندھ کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام نے عورت کے مختلف کرداروں کی جو اہمیت بیان فرمائی ہے وہ بذات خود اس بات کی دلیل ہے کہ اسلام خواتین کو اس کی مختلف حیثیتوں میں کتنی اہمیت دیتا ہے۔ وہ نہ صرف اپنے گھر اور نئی نسل کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ دین کی دعوت و تبلیغ میں بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کر رہی ہے۔۔ قبل ازیں ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطیہ نثار نے نو منتخب ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب کا  سیشن 2024 تا 2026 کے لئے حلف لیا۔بعد اذاں سالانہ کارکردگی  اور دیگر تنظیمی و دعوتی تربیتی امور کا جائزہ اہداف کی روشنی میں لیا گیا اور 2024 تا 2025 کا بجٹ بھی ارکان شوریٰ کے مشورے سے منظور ہوا۔