لاہور ہائیکورٹ ، این اے 81گوجرانوالہ سے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز کی کامیابی برقرار


 لاہور (صباح نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 81گوجرانوالہ سے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز کی کامیابی کو برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ن لیگ کے اظہر قیوم کی درخواست پر دوبارہ گنتی کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دیدیا۔

تحریری حکم میں قرار دیا گیا ہے کہ فارم47، 48 اور49 جاری ہونے کے بعد دوبارہ گنتی نہیں ہوسکتی، انتخابی عمل یا الیکشن پروسیس کے دوران ووٹوں کی گنتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوسکتا تھا۔

تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کا دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نوٹیفکیشن قانونی اثر نہیں رکھتا، عدالت نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتی ہے، دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا 18مارچ کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے چوہدری بلال اعجاز کی درخواست پر تحریری فیصلے میں مزید لکھا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق ریٹرننگ افسر نے مخالف امیدوار اظہر قیوم کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست خارج کردی۔ درخواست گزار ایک لاکھ 17ہزار سات سو 17ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔