کھینچا تانی نہیں چاہتا، وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا،فیصل کریم کنڈی


 پشاور(صباح نیوز)نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کھینچا تانی نہیں چاہتا، وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، کوشش ہوگی کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کیساتھ کوآرڈینیشن سے مسائل حل کئے جائیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتِ حال اولین ترجیح ہو گی، وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، کھینچا تانی نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ وفاق نے صوبے کو سالانہ 100 ارب روپے دینے ہیں، مرکز کے ساتھ صوبے کی وکالت کریں گے، کوشش کروں گا فنڈز ملیں جس سے ترقی ہوگی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کیساتھ کوآرڈینیشن سے مسائل حل کئے جائیں۔