بانی پی ٹی آئی نے صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا

اسلام آباد(صباح نیوز) بانی پی ٹی آئی نے صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اس سے قبل بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نامزد کیا تھا ۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے قریبی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو نامزد کیا۔ واضح رہے بانی پی ٹی آئی نے حامد رضا کی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے عمر ایوب کو ہدایت جاری کردی۔