وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین اچانک مختلف فوڈ پوائنٹس پر پہنچ گئے۔

فیصل آباد(صباح نیوز) وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا دورہ فیصل آباد۔ اچانک مختلف فوڈ پوائنٹس پر پہنچ گئے ۔تیار خوراک پر تاریخ اجراء اور تنسیخ عدم موجود،فریزر میں مردہ مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی کھلی نالیوں کے ساتھ ٹوٹے فرش پر زائدالمعیاد اجزاء سے خوراک کی تیار ی جاری تھی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک پنجاب کی سربراہی میں فوڈسیفٹی ٹیموںنے کوہ نور پلاٹ میں واقع معروف ریسٹورنٹس،فوڈ پوائنٹس پر چھاپے مارے, غیر معیاری ہونے پر 3لاکھ کے جرمانے کئے ۔سلاٹر ہاؤس کو وارننگ ، مقدمہ درج جبکہ ایک من سے زائد غیر معیاری گوشت اور مچھلی تلف کرادی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔سٹوریج ایریا انتہائی گندا،بدبودار ماحول،ملامین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے جبکہ تیار خوراک پر تاریخ اجراء اور تنسیخ عدم موجود،فریزر میں مردہ مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔علاوہ ازیں پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں اور ٹوٹے فرش پر ایکسپائر اجزاء سے خوراک کو تیار کیا جارہا تھا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خوراک میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں،ملاوٹ کا جڑ سے خاتمہ حکومت پنجاب کا مشن ہے۔ صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کا کاروبار بند کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔