سپریم کور ٹ ، آئندہ عدالتی ہفتے کے دوران کیسز کی سماعت کیلئے 10بینچز تشکیل

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ عدالتی ہفتے کے دوران کیسز کی سماعت کے لئے دو 6رکنی اور5رکنی لارجر بینچز سمیت کل 10بینچز تشکیل دے دیئے گئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اورجسٹس نعیم اخترافغان پر مشتمل تین رکنی بینچ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 22اپریل (سوموار)سے26اپریل (جمعہ)تک مختلف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہررضوی، جسٹس شاہد وحید ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل 6رکنی لارجر بینچ فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کے حوالہ سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلا ف سیکرٹری وزارت دفاع، سیکرٹری برائے قانون وانصاف، سیکرٹری داخلہ کے توسط سے حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں،شہداء فائونڈیشن بلوچستان اوردیگر کی جانب سے سابق چیف جسٹس جواد سعید خواجہ ، بیرسٹر چوہدری اعتزازاحسن، زمان خان وردگ، جنید رزاق ،کرامت علی اوردیگر کے خلاف دائر 50نظرثانی درخواستوں پر 24اپریل بروز بدھ دن ساڑھے 11بجے سماعت کرے گا،سماعت سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر4میںمنعقد ہو گی۔ گزشہ سماعت پر عدالت نے فوجی عدالتوں سے متوقع طور پر رہائی پانے والے 20ملزمان کے فیصلے سنانے کی اجازت دی تھی۔ جبکہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج سید منصور علی شاہ کی سربراہی میںجسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 5رکنی لارجر بینچ سندھ میں واقع کنٹونمٹ بورڈز میں وصول کئے جانے والے ٹیکس کے حوالے سے دائر 135درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کوہدایت کی تھی کہ حکومت سندھ سے معاملہ کے حوالہ سے قانون سازی کے حوالے سے ہدایات لے کرآئیں۔ جبکہ جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل دورکنی بینچ 22اپریل (سوموار)کے روز سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر 1میں کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل تین رکنی بینچ سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر2میں22 اپریل (سوموار)کے روزاہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل تین رکنی بینچ سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر 3میں 22اپریل (سوموار)کے روزمقدمات کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل 3رکنی بینچ 23اپریل (منگل)کے روز سے 26اپریل (جمعہ)تک سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1میں اہم نوعیت کے سینکڑوں مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3رکنی بینچ سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر2میں 23اپریل (منگل)کے روزکیسز کی سماعت کرے گا۔  جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل3رکنی بینچ سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر 3میں 23اپریل بروز (منگل)مقدمات کی سماعت کرے گا۔

جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد وحیدپر مشتمل 3رکنی بینچ 24اپریل (بدھ)کے روز سے 26اپریل (جمعہ)کے روز تک سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر 2میں مختلف اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دورکنی بینچ 24اپریل (بدھ)کے روز سے 26اپریل (جمعہ)کے روز تک سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر 3میں اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل3رکنی بینچ سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر4میں 24اپریل بروز (بدھ )سے 26اپریل بروز(جمعہ)تک سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر 4میں مختلف اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔