مخصوص نشست پرنو منتخب ارکان کے حلف اٹھانے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے اعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد (صباح نیوز) مخصوص نشست پرنو منتخب ارکان کے حلف اٹھانے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے اعتراض اٹھا دیا۔سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی اجلاس ہوا، اجلاس کے آغاز پر مخصوص نشست پر نومنتخب رکن قومی اسمبلی صدف احسان نے حلف اٹھایا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں اس وقت آئینی اور قانونی بحران ہے، سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں، ملک میں آئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا مسئلہ ہے ان چیزوں پر بات چیت ہونی چاہیے، ہم لوگوں نے آئین و قانون کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے۔