کراچی ایئرپورٹ پر جنوبی افریقہ جانیوالی فیملی سے ساڑھے 9 کلو سونا برآمد


کراچی(صباح نیوز)کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کر کے جنوبی افریقہ جانے والی فیملی سے ساڑھے 9 کلو سونا برآمد کر لیا۔

کسٹم حکام کے مطابق  17 کروڑ روپے مالیت کا سونا مختلف زیورات اور سکوں پر مشتمل ہے۔ جنوبی افریقن پاسپورٹس والی فیملی میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہے، سونا پاکستانی نژاد جنوبی افریقن مسافروں کے سامان کی تلاشی میں ملا۔ کروڑوں روپے کا سونا لے کر سفر کے حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔