بارشوں کے موقع پر گلشن اقبال ٹاؤن کے حفاظتی اقدامات

کراچی (صباح نیوز)کراچی کے راشد منہاس روڈ پر موچی موڑ کے قریب سڑک پر پڑنے والے گڑھے سے حادثات کا خطرہ رہتا تھا ۔ چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی ہدایت پر نیو جرسی بیریئر لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں تاکہ بارشوں کے موقع پر کوئی نقصان نہ ہو

اس موقع پر گلشن اقبال ٹاؤن کی خاتون کونسلر اسما فرحان طاہر صاحبہ بھی موجود تھیں جنہوں نے اپنی نگرانی میں حفاظتی انتظامات کروائے ۔ ڈاکٹر فواد احمد کا کہنا تھا کہ راشد منہاس روڈ گلشن اقبال ٹاؤن کے دائرہ اختیار میں نہیں اس کے باوجود شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ۔