چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات


 اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی ۔

سپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے پر سید یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ نے دونوں ایوانوں کے درمیان بہتر رابطہ کاری زور دیا۔ ملاقات میں بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔