آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر دیا


لاہور(صباح نیوز)آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر دیا۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اوبر کی آن لائن ٹیکسی ایپ کریم پاکستان میں کام کرتی رہے گی۔اس سے قبل 11 اکتوبر 2022 کو آن لائن ٹرانسپورٹ ایپ اوبر نے کراچی میں آپریشن بند کر دیا تھا۔ اوبر ایپ نے اس وقت کراچی سمیت ملک کے زیادہ تر شہروں میں اپنا آپریشن بند کر دیا تھا۔اس کے بعد آن لائن ٹرانسپورٹ ایپ اوبر صرف لاہور میں دستیاب تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں دیگر آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی ایپس موجود ہیں جن سے صارفین بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔